خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

پاکستان میں سب سے بڑے ای وی چارجنگ نیٹ ورک کے قیام کے لیے کام جاری

پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب اہم قدم، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حب پاور ہولڈنگز کا پاکستان میں سب سے بڑے ای وی چارجنگ نیٹ ورک کے قیام کے لیے…

پاکستان میں سب سے بڑے ای وی چارجنگ نیٹ ورک کے قیام کے لیے کام جاری

پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب اہم قدم، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حب پاور ہولڈنگز کا پاکستان میں سب سے بڑے ای وی چارجنگ نیٹ ورک کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔

حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ماتحت حبکو گرین اور پی ایس او کے مابین ملک بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس ضمن میں حبکو گرین کی جانب سے کراچی میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے، حکومت کا 2030 تک نئی ای وی پالیسی کے تحت پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حبکو گرین کے چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو فروغ ملے گا، سبز توانا ئی کے فروغ کے لیے ایک اور اہم قدم، حال ہی میں پاکستان اور چین کی کمپنی کے درمیان ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ بھی طے پا یا  ہے اس سے قبل ہاشو گروپ اور دیوان موٹرز کے درمیان بھی ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔

حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے ای وی کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں