خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
معیشت

پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے آج(ہفتہ) کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر مبنی اقدامات…

پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے آج(ہفتہ) کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر مبنی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے جبکہ مقامی صنعتوں کے فروغ سے پیداواری شعبے کی بحالی میں تیزی آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے درمیان اعتماد کی بحالی نے کاروبار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس کی توسیع سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات کی گئی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے لیے خودکار نظام کا آغاز ایک اچھا قدم ہے، کیونکہ اس سے شفافیت اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں