وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ایکو سسٹم کی تشکیل کے ابتدائی لیکن اہم مرحلے میں ہے۔ اسلام آباد میں Icoin ٹیکنالوجی ان کارپوریشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علم کے اشتراک اور قومی ترجیحات کے مطابق ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔وفد کی قیادت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ایکو سسٹم کی تشکیل کے ابتدائی لیکن اہم مرحلے میں ہے۔
اسلام آباد میں Icoin ٹیکنالوجی ان کارپوریشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علم کے اشتراک اور قومی ترجیحات کے مطابق ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔وفد کی قیادت کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر CHET SILVESTRIکر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے عالمی ڈیجیٹل اثاثہ کی سرگرمیوں کو ایک منظم ماحول میں منتقل کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیا جو جدت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صارفین کی حفاظت کرتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بالخصوص پاکستانی شہریوں کی طرف سے ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے حجم کے تناظر میں خطرات کے ساتھ مواقع کو متوازن کرنے کیلئے قواعد و ضوابط ناگزیر ہیں۔
وفد نے مالیاتی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بلاک Chain ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *