خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ایکو سسٹم کی تشکیل کے اہم مرحلے میں ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ایکو سسٹم کی تشکیل کے ابتدائی لیکن اہم مرحلے میں ہے۔ اسلام آباد میں Icoin ٹیکنالوجی ان کارپوریشن کے ایک وفد…

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ایکو سسٹم کی تشکیل کے اہم مرحلے میں ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ایکو سسٹم کی تشکیل کے ابتدائی لیکن اہم مرحلے میں ہے۔

اسلام آباد میں Icoin ٹیکنالوجی ان کارپوریشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علم کے اشتراک اور قومی ترجیحات کے مطابق ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔وفد کی قیادت کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر CHET SILVESTRIکر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے عالمی ڈیجیٹل اثاثہ کی سرگرمیوں کو ایک منظم ماحول میں منتقل کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیا جو جدت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صارفین کی حفاظت کرتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بالخصوص پاکستانی شہریوں کی طرف سے ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے حجم کے تناظر میں خطرات کے ساتھ مواقع کو متوازن کرنے کیلئے قواعد و ضوابط ناگزیر ہیں۔

وفد نے مالیاتی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بلاک Chain ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں