چیف آف ڈیفنس فورسزاورچیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف آئندہ کسی بھی مہم جوئی کے انتہائی خطرناک، دور رس اور دردناک نتائج ہوں گے۔ وہ پاکستان کی معرکہ حق میں تاریخی فتح کی ایک سالہ تکمیل کی مناسبت سے آج صبح جی
چیف آف ڈیفنس فورسزاورچیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف آئندہ کسی بھی مہم جوئی کے انتہائی خطرناک، دور رس اور دردناک نتائج ہوں گے۔
وہ پاکستان کی معرکہ حق میں تاریخی فتح کی ایک سالہ تکمیل کی مناسبت سے آج صبح جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان، اس کے عوام اور مسلح افواج نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے اس تنازع کو دو نظریات کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ قرار دیا جس میں حق کی فتح ہوئی اور باطل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کو فوجی جارحیت اور سفارتی تنہائی کا شکار بنا کر خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن یہ خواہش اس کی صلاحیت اور طاقت سے کہیں بالاتر ہے، اور پاکستان اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اپنے شہدا کی قربانیوں کو ایک مقدس امانت، اپنی طاقت کو اپنی ذمہ داری اور کامیابی کو اللہ تعالی کی نعمت سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور قومی قیادت کا پیغام واضح ہے کہ ملکی خود مختاری، علاقائی سا لمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے سٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کو ملک کی سفارتی کامیابیوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی موثر، ذمہ دارانہ اور غیر جانبدارانہ سفارت کاری کے ذریعے تاریخی امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف روایتی جنگ کو ناممکن سمجھتے ہوئے بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کی گھنائونی حکمت عملی کا سہارا لے رہا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مراکز اور پناہ گاہوں کو ختم کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *