728 x 90

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا مکہ معاہدے کے تحت علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا مکہ معاہدے کے تحت علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ معاہدے کے تحت علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ استنبول میں مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ معاہدے کے تحت علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

استنبول میں مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب بحرانوں کے پرامن حل کے لیے کشیدگی میں کمی اور تحمل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ تینوں ممالک نے مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد باہمی یکجہتی، اجتماعی دفاعی صلاحیت اور مشترکہ دفاعی نظام کی مؤثریت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے تعاون کے لیے ایک سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی سیکریٹری جنرل کریں گے۔ ابتدائی طور پر سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا اور وہ تین سال کی مدت کے لیے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

تینوں ممالک دفاعی صنعت میں تعاون، مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری اور دفاعی مصنوعات کی مشترکہ پیداوار کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی تعاون کو بھی مزید فروغ دیں گے۔

اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مکہ معاہدے پر مؤثر اور مستقل عملدرآمد کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے اور ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos