خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
ماحولیات

پاکستان،بیلاروس کاموسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے تعاون کے فروغ پراتفاق

پاکستان اور بیلاروس نے ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اہداف کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے آج(پیر) اسلام آباد میں…

پاکستان،بیلاروس کاموسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے تعاون کے فروغ پراتفاق

پاکستان اور بیلاروس نے ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اہداف کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج(پیر) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی مشیر رومینہ خورشید عالم اور بیلاروس کے قدرتی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ کے وزیر سرگی ماسلیک کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

فریقین نے ماحولیاتی سیاحت، آبی تحفظ، دائروی معیشت، سرسبز ٹیکنالوجی کی منتقلی، وفود کے تبادلوں کے پروگرام، حیاتیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے قدرتی ذخائر، نیشنل پارکس اور قدرتی ماحول کے تحفظ جیسے محفوظ شعبوں کے اندر ماحولیاتی سیاحت کی ترقی اور تحفظ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ماحولیاتی استحکام، وسائل کے انتظام اور معاشی مواقع کیلئے اشتراک عمل کی تجویز پیش کی۔

سرگی ماسلیک نے کہا کہ ماحولیاتی نگرانی میں بیلاروس کا تجربہ ماحول دوست پالیسیوں اور طریقوں پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں