پولیس لائنز جھنگ میں عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اس پرنور محفل میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو موضوعِ
پولیس لائنز جھنگ میں عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اس پرنور محفل میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو موضوعِ سخن بنایا گیا اور آپ ﷺ کے پیغامِ محبت، اخوت و بھائی چارے کو اجاگر کیا گیا۔ محفل کے دوران نعت خوانی اور درود و سلام کی برکتوں سے فضا معطر ہو گئی۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیں تو نہ صرف دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے بلکہ آخرت کی کامیابی بھی یقینی ہے۔آخر میں جھنگ پولیس کی جانب سے پوری امتِ مسلمہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *