خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

پولیس لائنز جھنگ میں عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا

پولیس لائنز جھنگ میں عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور…

پولیس لائنز جھنگ میں عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا

پولیس لائنز جھنگ میں عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اس پرنور محفل میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو موضوعِ سخن بنایا گیا اور آپ ﷺ کے پیغامِ محبت، اخوت و بھائی چارے کو اجاگر کیا گیا۔ محفل کے دوران نعت خوانی اور درود و سلام کی برکتوں سے فضا معطر ہو گئی۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیں تو نہ صرف دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے بلکہ آخرت کی کامیابی بھی یقینی ہے۔آخر میں جھنگ پولیس کی جانب سے پوری امتِ مسلمہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں