پہلگام فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس نے پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بھارت کے اندراورباہرسے شدید تنقید کا
پہلگام فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس نے پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بھارت کے اندراورباہرسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دنیا بھر میں سکھ رہنماؤں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے۔
امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے سفارتی وقار اور حمایت میں اضافہ جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا۔
عالمی ماہرین نے کہا کہ بھارت کے اندر اور باہر اختلافی آوازیں اس امرکی غماز ہیں کہ پہلگام مودی کا محض ایک فالس فلیگ ڈرامہ تھا۔
سکھ برادری کے پاکستان کیلئے محبت کے پیغامات عکاس ہیں کہ بھارت ہندوا توا نظریات کے زیراثر نیٹ ریجنل ڈی سٹیبلائزربن چکا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *