پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ نازکھلاڑی سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ 24اکتوبرکا دن پاکستان کے لئے یاد گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1971 میں سپین کے شہر بارسلونا میں ہاکی کے پہلے عالمی کپ کا انعقاد ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 24
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ نازکھلاڑی سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ 24اکتوبرکا دن پاکستان کے لئے یاد گار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1971 میں سپین کے شہر بارسلونا میں ہاکی کے پہلے عالمی کپ کا انعقاد ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 24 اکتوبر 1971 کو فائنل میں سپین کو ایک صفرسے شکست دی۔
سابق اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ فائنل میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول رائٹ بیک اخترالاسلام نے کیا جب کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت خالد محمود کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان نے ہاکی کا گرینڈ سلام بھی حاصل کیا کیونکہ اولمپکس اورایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے ٹائٹل پہلے ہی اس کے پاس تھے۔
سمیع اللہ خان نے کہا کہ تب سے اب تک ہاکی کا یہ عالمی کپ باقاعدگی سے منعقد ہورہا ہے۔ پہلے تین ٹورنامنٹ دو، دو سال کے بعد منعقد ہوئے۔ پھر 29 ستمبر 1974 کو بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ ٹورنامنٹ چار سال کے وقفے سے ہوا کرے گا چنانچہ اب یہ ٹورنامنٹ چار سال کے وقفے سے منعقد ہوتا ہے۔ پاکستان اب تک یہ ٹورنامنٹ 4 مرتبہ 1971 ۔ 1978 ۔ 1982 اور 1994 جیت چکا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *