خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
کھیل

چوبیس اکتوبریادرگاردن،پاکستان نے ہاکی کا پہلاعالمی کپ جیتا،سمیع اللہ خان

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ نازکھلاڑی سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ 24اکتوبرکا دن پاکستان کے لئے یاد گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1971 میں سپین کے شہر بارسلونا میں…

چوبیس اکتوبریادرگاردن،پاکستان نے ہاکی کا پہلاعالمی کپ جیتا،سمیع اللہ خان

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ نازکھلاڑی سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ 24اکتوبرکا دن پاکستان کے لئے یاد گار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1971 میں سپین کے شہر بارسلونا میں ہاکی کے پہلے عالمی کپ کا انعقاد ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 24 اکتوبر 1971 کو فائنل میں سپین کو ایک صفرسے شکست دی۔

سابق اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ فائنل میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول رائٹ بیک اخترالاسلام نے کیا جب کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت خالد محمود کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان نے ہاکی کا گرینڈ سلام بھی حاصل کیا کیونکہ اولمپکس اورایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے ٹائٹل پہلے ہی اس کے پاس تھے۔

سمیع اللہ خان نے کہا کہ تب سے اب تک ہاکی کا یہ عالمی کپ باقاعدگی سے منعقد ہورہا ہے۔ پہلے تین ٹورنامنٹ دو، دو سال کے بعد منعقد ہوئے۔ پھر 29 ستمبر 1974 کو بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ ٹورنامنٹ چار سال کے وقفے سے ہوا کرے گا چنانچہ اب یہ ٹورنامنٹ چار سال کے وقفے سے منعقد ہوتا ہے۔ پاکستان اب تک یہ ٹورنامنٹ 4 مرتبہ 1971 ۔ 1978 ۔ 1982 اور 1994 جیت چکا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں