خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

چہلم حضرت امام حسینؓ: جھنگ میں پولیس، پاک آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فلیگ مارچ، امن و امان یقینی بنانے کے عزم کا اظہار

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)…

چہلم حضرت امام حسینؓ: جھنگ میں پولیس، پاک آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فلیگ مارچ، امن و امان یقینی بنانے کے عزم کا اظہار

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین اور ڈپٹی کمشنر بابر دین کی زیرِ قیادت شہر بھر میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پاک آرمی کے افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی، جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس، شاہین اسکواڈ، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122، پیرا فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار بھی شریک ہوئے۔

فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائنز سے ہوا، جو شہر کے مختلف اہم شاہراہوں، بازاروں اور حساس مقامات سے گزرتا ہوا دوبارہ پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصد چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی اداروں کی بھرپور تیاری، بین الادارہ تعاون اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے مؤثر انتظامات کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرپسند اور امن خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ڈی پی او نے تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمی یا اشتعال انگیزی کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ ضلع میں پرامن ماحول برقرار رہے۔

ڈپٹی کمشنر بابر دین نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک، صفائی، ریسکیو اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

فلیگ مارچ کے دوران شہریوں نے سکیورٹی اداروں کی موجودگی اور مربوط انتظامات کو سراہا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں