چینی اے ڈی ایم گروپ کا پاکستان میں 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
چین کی ایک کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر کی اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام…

چین کی ایک کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر کی اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کے تحت ملک بھر میں تین ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
ان الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز میں سے سندھ میں ایک ہزار، پنجاب میں پندرہ سو، اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ساڑھے سات سو اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
اے ڈی ایم گروپ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے ڈھائی سو ملین ڈالر مختص کرے گا۔
چینی گروپ ضروری چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے نوے ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
الیکٹرک گاڑیاں، جو ایک ہی چارج پر تین سو کلومیٹر تک سفر کرنے کے قابل ہوں گی، توقع کی جاتی ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ایندھن کے روایتی ذرائع پر ملک کا انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔


