ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر افتخار احمد نور کے اعزاز میں سی ای او ہیلتھ کے دفتر میں ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی
ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر افتخار احمد نور اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ انکے اعزاز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے دفتر میں ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی…

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر افتخار احمد نور اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ انکے اعزاز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے دفتر میں ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو افیسر ڈاکٹر احمد شہزاد نے ریٹائر ہونیوالے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر افتخار احمد نور کی محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے ڈاکٹر افتخار احمد نور کی شخصیت اور کام کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اپنے کام میں انتہائی مہارت رکھتے تھے اور بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ھونے کی وجہ سے محمکمہ صحت کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ڈاکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ دوران سروس موصوف نے کام انتہائی ایمانداری اور فرض شناسی سے کیا انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائر منٹ خدا کی طرف سے ایک تحفہ سے کم نہی ہے۔ ڈاکٹر افتخار احمد نور نے تمام افراد کا شکریہ ادا کی


