ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے نو عمر اسیران کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرکے جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں جدید کمپیوٹر لیب
ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے نو عمر اسیران کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرکے جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں جدید کمپیوٹر لیب کا مقصد نو عمراسیران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ تکنییکی تعلیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اندورن جیل خواتین وارڈ ،کمپیوٹر لیب، گودام، کچن اسیران ، ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیااور انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ سے فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر انہیں جیل میں سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن،اسیران، خواتین وارڈ، نوعمر اسیران وارڈ میں مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ملاقاتیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ قانون کے مطابق قیدیوں/ اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *