خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے نو عمر اسیران کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے نو عمر اسیران کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرکے…

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے نو عمر اسیران کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے نو عمر اسیران کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرکے جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں جدید کمپیوٹر لیب کا مقصد نو عمراسیران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ تکنییکی تعلیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اندورن جیل خواتین وارڈ ،کمپیوٹر لیب، گودام، کچن اسیران ، ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیااور انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ سے فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر انہیں جیل میں سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن،اسیران، خواتین وارڈ، نوعمر اسیران وارڈ میں مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ملاقاتیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ قانون کے مطابق قیدیوں/ اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں