ڈسٹرکٹ جیل میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) بلال احمد کیانی کی ہدایت پر سیکورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو…

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) بلال احمد کیانی کی ہدایت پر سیکورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم سکوارڈ ، پولیس 15، ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ تربیت کے دوران فرضی دہشتگردوں نے ڈسٹرکٹ جیل پر فرضی حملہ کیا جس میں ایک فرضی دشتگر مارے گیا ایک زخمی ہوا زخمی کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار کھتے ہوئے بڑی مہارت سے فوری طبی امداد کے بعد سول ہسپتال شفٹ کیا اور تمام سکیورٹی اداروں نے ڈسٹرکٹ جیل کو فرضی دہشتگردوں سے آزاد کروایا اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کار کو جانچا تھا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جا سکے۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


