خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ضلعی کنٹرول روم کا دورہ، آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس حوالے سے…

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ضلعی کنٹرول روم کا دورہ، آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ضلعی محرم الحرام کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔کنٹرول روم میں افسران کو ضلع بھر میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس، سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی،ریسکیو و طبی سہولیات، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی سمیت دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جلوسوں کے روٹس اور حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، رواداری اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلعی کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور جلوسوں، مجالس، سیکیورٹی و انتظامی امور کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں