خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ریسکیو 1122 سینٹرل اسٹیشن کا دورہ، فلڈ تیاریوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جھنگ، علی اکبر بھنڈر نے آج پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے سینٹرل اسٹیشن کا خصوصی دورہ کیا۔ اُن کی آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور ایمرجنسی آفیسر…

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ریسکیو 1122 سینٹرل اسٹیشن کا دورہ، فلڈ تیاریوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جھنگ، علی اکبر بھنڈر نے آج پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے سینٹرل اسٹیشن کا خصوصی دورہ کیا۔ اُن کی آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو فلڈ سیزن کے پیشِ نظر لگائے گئے خصوصی سٹال کا معائنہ کروایا گیا، جہاں واٹر ریسکیو ایکوئپمنٹ کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اسٹیشن کی مجموعی صورتحال، دستیاب وسائل اور ریسکیو ٹیموں کی تیاریوں کا بھی بغور جائزہ لیا۔

علی اکبر بھنڈر نے ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم، کال مانیٹرنگ سسٹم، دفاتر، اسٹور رومز اور دیگر اہم شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور دستیاب سہولیات و نظم و نسق کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو سٹاف کی فلڈ ایمرجنسی کے لیے کی گئی تیاریوں، پیشہ ورانہ مہارت، اور جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق ،ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ریسکیو اہلکار ہر ممکن چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی تیاری قابلِ تعریف ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں