ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور پاک آرمی افسران نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ اور فلیگ مارچ کی قیادت بھی کی۔ضلعی کنٹرول روم کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو جلوسوں کی مانیٹرنگ، مختلف مقامات پر تعینات عملے کی کارکردگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور پاک آرمی افسران نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ اور فلیگ مارچ کی قیادت بھی کی۔ضلعی کنٹرول روم کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو جلوسوں کی مانیٹرنگ، مختلف مقامات پر تعینات عملے کی کارکردگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کنٹرول روم میں نصب مانیٹرنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور اہم مقامات کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان موثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ سبیلوں کے قیام، عزاداروں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، طبی امداد اور دیگر انتظامات کے حوالے سے کڑی مانیٹرنگ جاری ہے۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عزاداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او ساجد حسین نے پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ فلیگ مارچ کی قیادت کی۔تمام متعلقہ محکموں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *