ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے چناب کالج جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے چناب کالج جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا ۔انہوں نے کالج میں زیر تعمیر گرلز ہاسٹل میں جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی اور مقررہ مدت میں کام…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے چناب کالج جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا ۔انہوں نے کالج میں زیر تعمیر گرلز ہاسٹل میں جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی اور مقررہ مدت میں کام کی تکمیل کے حوالہ سے احکامات جاری کئے۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت کالج کے انتظامی امور کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے۔


