خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد اور پیش رفت کے لئے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی اورضلع بھر میں صفائی مہم کے حوالے سے مربوط…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد اور پیش رفت کے لئے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی اورضلع بھر میں صفائی مہم کے حوالے سے مربوط پلان تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ متعلقہ افسران کی طرف سے ضلع بھر میں صفائی مہم کی سرگرمیوں کے لیے مربوط پلان کے حوالہ سے بتایا گیا کہ بازاروں، پارکوں اور گلیوں سمیت عوامی مقامات پر صفائی کی باقاعدہ مہم جاری ہے، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین پنجاب مہم حکومت حکومت کا احسن اقدام اور فرنٹ لائن پالیسی ہے۔ ضلعی سطح پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے کام کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مندماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں