728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اہم اجلاس عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اہم اجلاس عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، متعلقہ محکموں کے نمائندگان، علمائے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، متعلقہ محکموں کے نمائندگان، علمائے کرام اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامات مثالی بنائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ عید گاہوں، مساجد اور اجتماعات کے مقامات کی صفائی کے حوالے سے “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ اور بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی جانب سے عیدالاضحیٰ سے قبل شہریوں میں خصوصی بیگز تقسیم کئے جائیں گے تاکہ آلائشوں کو مناسب طریقے سے جمع کر کے تلف کیا جا سکے۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی پلان، جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات اور دیگر انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس پر پیشگی انتظامات جاری ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عزاداروں کو پرامن ماحول میسر آ سکے۔اجلاس کے اختتام پر تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور نمائندگان نے ضلع میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے باہمی اتحاد اور رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos