خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے آئندہ 21اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے آئندہ 21اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ انسدادِ…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے آئندہ 21اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے آئندہ 21اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 2343 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ذریعے بھی نگرانی کاکام لیا جائیگا اور انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں دیگر متعلقہ محکموں سے روابط کو بھی موثر بنایا جائے۔انہوں نے سماجی تنظیموں اور دیگر عوامی حلقوں پر زور دیا ہے کہ پولیو جیسی موذی وباءکو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں