ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکا رمضان بازار دورہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں سستا رمضان بازار قائم کیا گیا ہے جہاں پر صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پرمعیاری اشیاءخوردونوش دستیاب ہیں۔ اس حوالہ…

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں سستا رمضان بازار قائم کیا گیا ہے جہاں پر صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پرمعیاری اشیاءخوردونوش دستیاب ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے رمضان بازار میں صارفین کی سہولیات کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیاجہاں انہوں نے مختلف سٹالزپر ریٹ لسٹ کے آویزاں ہونے اور اشیاءکی مقررہ نرخ پر فروخت سمیت سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو چیک کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صارفین کو سستے داموں اشیاءکی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رمضان بازاروں میں تمام تر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہری رمضان بازار سے خریداری کریں، اس حوالہ سے تمام امور کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سٹالز کے معائنہ کے دوران اشیاءکی معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اچانک مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کے دورے بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو مناسب قیمتوں پر اشیاءدستیاب ہوں اور وہ مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر عوام کو فروخت کر پائیں۔


