خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی بہادر شاہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی بہادر شاہ کا دورہ کیا۔سکول کی عمارت کی تزئین و آرائش اور چھتوں کی مرمت و بحالی کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن کے افسران…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی بہادر شاہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی بہادر شاہ کا دورہ کیا۔سکول کی عمارت کی تزئین و آرائش اور چھتوں کی مرمت و بحالی کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔سکول میں نئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا جائزہ بھی
لیا اور ایکسین پبلک ہیلتھ کو فوری فنگشنل کرنے کے احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صحت کی سہولیات کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بنیادی مرکز صحت ملہوآنہ کا دورہ کیا۔محکمہ صحت اور بلڈنگ کے افسران سے ری ویمپنگ کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کو باقاعدہ کام کی کوالٹی کو چیک کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کئیں اور کام کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شورکوٹ میں ٹوبہ کھمانانوالہ سڑک کی تعمیر پر جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی وزٹ کیا۔محکمہ ہائی وے کے افسران سے سٹرک کی تعمیر پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔سڑک کی تعمیر میں میٹیریل کی کوالٹی اور کام کو دیئے گئے وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ ہائی کے افسران کو سڑک پر جاری کام کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج حویلی بہادر شاہ کا دورہ بھی کیا اور محکمہ بلڈنگ کے افسران سے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔کالج کی عمارت کو جلد مکمل اور فنگشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر حویلی بہادر شاہ کا دورہ بھی کیا اور محکمہ صحت اور بلڈنگ کے افسران سے ری ویمپنگ کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔رواں سال دسمبر تک ری ویمپنگ کے کام کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کو باقاعدہ کام کی کوالٹی کو چیک کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شورکوٹ میں زیر تعمیر ریسکیو 1122 کی عمارت پر جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا اور عمارت کی تعمیر پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے,فنشنگ کے کام کو فوری مکمل کرنے اور رواں ماہ فنگشنل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شورکوٹ میں بنیادی مرکز صحت اللہ یار جوتہ کا دورہ کیا۔محکمہ صحت اور بلڈنگ کے افسران سے ری ویمپنگ کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔رواں سال دسمبر تک ری ویمپنگ کے کام کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کو باقاعدہ کام کی کوالٹی کو چیک کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے دفتر یونین کونسل حویلی بہادر شاہ کا دورہ بھی کیا۔پیدائش،اموات کے اندراج و ریکارڈ کو چیک کیا اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں