ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن کمپلیکس میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن سر سبز پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایجوکیشن کمپلیکس میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز…

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن سر سبز پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایجوکیشن کمپلیکس میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سرسبز پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے سرکاری سطح پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر میں حکومت کی ماحول دوست پالیسی کے تحت زیادہ تعداد میں پودے لگائے جائیں گے ، صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹاف پودوں کی دیکھ بھال کیلئے متحرک رہے ، پودوں کی نگہداشت سے ہی ہم سرسبز پنجاب مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کو سرسبز و شاداب اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے تسلسل کوقومی جذبہ سے جاری رکھیں گے۔


