خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران…

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا اورمریضوں و لواحقین کے بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ بارے احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی تیمار داری کے دوران ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مزید بہتری کےلئے وزٹ کر رہے ہیں۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔قبل ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں