وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھنگ متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ نگرانی متعلقہ محکموں کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھنگ متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ نگرانی متعلقہ محکموں کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، تیاریوں اور رسپانس میکانزم کا عملی جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری ردعمل اور باہمی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض سرانجام دیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *