خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور پاک فوج کے افسران نے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پرانتظامات کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر فول پرو ف سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مثالی کئے گئے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر…

ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور پاک فوج کے افسران نے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پرانتظامات کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر فول پرو ف سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مثالی کئے گئے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈی پی او کیپٹن ر بلال افتخار کیانی اور پاک فوج کے افسران نے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پرانتظامات کا جائزہ لیاجہاں پرپا نی کے چھڑکاو¿ سمیت سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔اس موقع پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اراکین امن کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن و امان کے حوالہ سے جھنگ بہتری کی طرف گامزن ہے،اس حوالہ سے پولیس، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت اراکین امن کمیٹی اورمنتظمین کا تعاون مثالی ہے جو موثر کوآرڈی نیشن اور منظم حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور امن و امان کی مثالی فضا برقرارہے۔ اسی طرح نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ اور سیکورٹی کے حوالہ سے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔ضلعی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے اسی طرح تحصیل سطح پربھی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس مقامات کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے جبکہ جلوس و مجالس کے تمام مقامات پر ہمارا فوکس ہے ،ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ پرامن انداز میں جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس مقررہ اوقات کے مطابق برآمد اور اختتام کئے جائیں گے اس سلسلہ میںبھی منتظمین کا تعاون ہمیں درکار ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام بھائی چارے ، رواداری اور اخوت کا پیغام دے رہے ہیں جبکہ تمام محکمے بھی عاشورہ کے جلوسوں میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ڈی پی او نے کہاکہ ساتویں محرم کاجلوس حساس نوعیت کا ہے لہٰذا اضافی سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ضلعی پولیس و انتظامیہ کے افسران جلوس کے اختتام تک فیلڈ میں رہ کر حفاظتی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔ سات محرم کے حوالہ سے سیکورٹی کےلئے اضافی فورس کے علاوہ روٹ کے راستوں میں عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ روٹس کے اطراف گلیوں اور سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے اوررضا کاروں کی مدد سے جامع تلاشی کے بعد ہی شرکا ءکو جلوس میں شمولیت کی اجازت دی جارہی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں