خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او کا پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ تھانہ محرم الحرام کے حوالے سے تھانہ سٹی کے مرکزی جلوس کے روٹس…

ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او کا پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ تھانہ محرم الحرام کے حوالے سے تھانہ سٹی کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ممبرانِ امن کمیٹی، لائسنس داران جلوس و مجالس منتظمین اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ انچارج سیکیورٹی نے ڈی پی او کو محرم الحرام کے لیے ترتیب دئیے گئے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے مربوط حکمتِ عملی کے تحت فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ سکیورٹی پلان پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور قانون و ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی شرپسند یا ملک دشمن عناصر کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ وقت کی ضرورت ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں