خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ۔

ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ۔ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار…

ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ۔

ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ۔ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ، 1 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ، انچارج انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سب انسپکٹر مبشر احمد نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار کرکے 1 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 70 موٹر سائیکل ، 3 رکشے اور 9 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ۔ ڈی پی او نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اور نقدی متاثرہ شہریوں کے حوالے کی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، جسکے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ مال مسروقہ کی برآمدگی پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں