ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت اردل روم میں شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران محکمانہ نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے مختلف پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت احتسابی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ غیر حاضری، فرائض میں غفلت، ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت اردل روم میں شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران محکمانہ نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے مختلف پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت احتسابی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ غیر حاضری، فرائض میں غفلت، ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر متعدد افسران و اہلکاروں کو سخت محکمانہ سزائیں سنائی گئیں۔
اردل روم کے فیصلوں کے مطابق مسلسل غیر حاضری کے مرتکب 03 کانسٹیبلز کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا۔ جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر 01 سب انسپکٹر اور 03 کانسٹیبلز کی ایک، ایک سال کی سروس ضبط کر لی گئی۔
اسی طرح ناقص کارکردگی پر 01 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی ایک سال کی سروس ضبط کی گئی، جبکہ اختیارات سے تجاوز کرنے پر 01 کانسٹیبل کی بھی ایک سال کی سروس ضبط کر دی گئی۔ مزید برآں غیر حاضری کے جرم میں 01 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی ایک سال کی سروس ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں ناقص تفتیش، کرپشن، فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کا بلاامتیاز احتساب جاری رکھا جائے گا۔
ڈی پی او نے کہا کہ محکمانہ احتساب کا مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ پولیس فورس میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو شفاف، ذمہ دار اور میرٹ پر مبنی پولیسنگ کی فراہمی کے لیے احتسابی عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری، قانون کے مطابق اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں، کیونکہ قانون سے انحراف کرنے والے کسی بھی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *