728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ کے نمائندگان سے میٹنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ کے نمائندگان سے میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ کے نمائندگان کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، تاجروں بالخصوص صرافہ برادری کے سیکیورٹی خدشات اور جرائم کے تدارک سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں صرافہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ کے نمائندگان کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، تاجروں بالخصوص صرافہ برادری کے سیکیورٹی خدشات اور جرائم کے تدارک سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں صرافہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے اپنے مسائل، تحفظات اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا، جس پر ڈی پی او ساجد حسین نے نہایت سنجیدگی سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ تاجروں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ صرافہ کاروبار حساس نوعیت کا حامل ہے، جس سے وابستہ افراد کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں، تجارتی مراکز اور حساس مقامات پر گشت، نگرانی اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا امکان کم سے کم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خلاف جنگ محض پولیس کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ڈی پی او جھنگ کے فوری توجہ دینے، مسائل سننے اور تحفظ کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos