خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت انچارج چوکیات کی کرائم میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام انچارج چوکیات کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں انفرادی طور پر ہر افسر کی کارکردگی کا تفصیلی…

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت انچارج چوکیات کی کرائم میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام انچارج چوکیات کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں انفرادی طور پر ہر افسر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے میٹنگ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے اُنہیں شوکاز نوٹسز جاری کئے اور کرائم کنٹرول کے سلسلے میں مؤثر اقدامات کی واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انچارج چوکی مہلوآنہ موڑ اعجاز خان اور انچارج چوکی شورکوٹ سٹی ثناء اللہ کی قابلِ ستائش کارکردگی پر اُنہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ رابری، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری جیسے جرائم کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے عملی اور مؤثر نتائج ہر صورت میں نظر آنے چاہیں۔ انہوں نے منشیات فروشی کو معاشرے کا زہر قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور، منظم اور غیر معمولی کارروائیاں کی جائیں۔ریڈ کے دوران حفاظتی اقدامات کو مقدم رکھنے اور دیگر اضلاع میں ریڈ کرتے وقت قانونی ضوابط کی مکمل پاسداری کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش و یکسوئی میں کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابلِ برداشت ہوگی، اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ نے واضح طور پر کہا کہ غیر قانونی حراست، دورانِ تفتیش تشدد یا کسی بھی قسم کے غیر انسانی سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے معاملات پر سخت احتساب کیا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں