ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈی پی او کے سامنے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کئے۔کھلی کچہری کے موقع پر ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری، ایس ایچ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈی پی او کے سامنے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کئے۔
کھلی کچہری کے موقع پر ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری، ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے عوامی شکایات اور مسائل کو بغور سنا اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او نے منشیات فروشی کے حوالے سے شہریوں سے استفسار بھی کیا اور متعلقہ افسران کو منشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے انسداد اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس خدمتِ خلق کا ادارہ ہے، ہمارے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنے مسائل اور شکایات بلاجھجھک پولیس تک پہنچائیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *