خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی چوکی علی آباد میں کھلی کچہری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی چوکی علی آباد میں کھلی کچہری ۔ عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری ۔ تفصیلات کے…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی چوکی علی آباد میں کھلی کچہری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی چوکی علی آباد میں کھلی کچہری ۔ عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے چوکی علی آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے شہریوں سے منشیات فروشی کی صورتحال اور ٹاؤٹوں کی مداخلت کے بارے استفسار بھی کیا جس پر شہریوں نے کھلی کچہری میں جرائم کے خلاف موثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا اور شہریوں کی نشاندہی پر ڈی پی او کی طرف سے پولیس افسران کو قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تنبیہہ کی گئی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں