کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔ ڈی پی او جھنگ نے موقع پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات
کرسمس کی آمد کے پیشِ نظر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔
ڈی پی او جھنگ نے موقع پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے سخت اور مؤثر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ مسیحی برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ پر زور دیا اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔
دورے کے دوران داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ کرسمس کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں منانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *