کسی سے منت کر کے نہیں بلکہ اپنی ہمت،محنت، جوش اور دلیری سے بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا آج مختصر دورے پر جھنگ پہنچے جہاں پر انہوں نے کھیوہ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلاول…

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا آج مختصر دورے پر جھنگ پہنچے جہاں پر انہوں نے کھیوہ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے. کسی سے منت کر کے نہیں بلکہ اپنی ہمت،محنت، جوش اور دلیری سے بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے۔گورنرسردار سلیم حیدر خان نے عوامی جلسہ میں بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے نعرے بھی لگوائے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پر ہجوم اور پرجوش جلسے میں دونوں ہاتھ کھڑے کر کے حلف دیا کہ عزت رسولؐ پر اپنی جان مال تن من سب کچھ قربان کردوں گا ۔جھنگ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ سے ملک بھر سے اوڈ راجپوت برادری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر شکریہ ادا کرتا ہوں،پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اس پارٹی نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دشمن رسولؐ کو کافر قرار دیا تھا جس کا کریڈیٹ شہید بھٹو کو جاتا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو اگر پھانسی پر لٹکے تو اسکی وجہ ختم نبوت کا تحفظ تھا۔


