خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

گزشتہ ماہ جھنگ پولیس نے38 جرائم پیشہ گینگز کے ممبران کو گرفتار کرکے 3کروڑ 57 لاکھ سے زائد مالیت کامال برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیا

پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران چوروں اور ڈاکوؤں کے 9 خطرناک کریمنل گینگز کو ٹریس کرتے ہوئے ان کے 38 فعال اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور…

گزشتہ ماہ جھنگ پولیس نے38 جرائم پیشہ گینگز کے ممبران کو گرفتار کرکے 3کروڑ 57 لاکھ سے زائد مالیت کامال برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیا

پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران چوروں اور ڈاکوؤں کے 9 خطرناک کریمنل گینگز کو ٹریس کرتے ہوئے ان کے 38 فعال اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایک اہم پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق نہ صرف جھنگ بلکہ ڈی جی خان، سرگودھا اور کمالیہ جیسے مختلف اضلاع سے ہے۔ تمام گرفتار گینگز مویشی چوری، موٹر سائیکل چوری اور رابری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ڈی پی او کے مطابق جھنگ پولیس نے ان گینگز کے تمام سرغنوں سمیت اہم کرداروں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں کس لیا ہے۔ برآمد شدہ مال میں نقدی، وہیکلز، طلائی زیورات، مال مویشی اور سولر پلیٹیں شامل ہیں، جنہیں متاثرہ شہریوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس کامیابی پر شہریوں کی جانب سے جھنگ پولیس، بالخصوص ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین اور اظہار تشکر پیش کیا گیا۔ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس ہمہ وقت متحرک ہے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں