خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

گندم کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، 5200 تھیلے برآمد، گودام سیل

ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر محکمہ خوراک جھنگ نے گندم کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5200 تھیلوں پر مشتمل گندم کا ذخیرہ برآمد کرکے گودام سیل کردیا۔…

گندم کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، 5200 تھیلے برآمد، گودام سیل

ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر محکمہ خوراک جھنگ نے گندم کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5200 تھیلوں پر مشتمل گندم کا ذخیرہ برآمد کرکے گودام سیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی آئی بی حکام جھنگ کے محمد عرفان کی سربراہی میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران گوجرہ روڈ، ماہنی شریف روڈ کے قریب چھٹے میل کے علاقے میں واقع ایک گودام کی تلاشی لی گئی، جہاں سے 50 کلوگرام فی تھیلا کے حساب سے گندم کے 5200 تھیلے برآمد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا گندم کا ذخیرہ ملک طاہر ولد عبدالحمید، قوم کھوکھر، سکنہ خاکی شاہ روڈ، جھنگ صدر سے منسوب کیا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد محکمہ خوراک کے انسپکٹر سیف اللہ نے گندم کے مذکورہ ذخیرے کو سیل کردیا۔

محکمہ خوراک کے مطابق سیل کیے گئے گندم کے ذخیرے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 18 لاکھ 40 ہزار روپے بنتی ہے۔ حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ مذکورہ گندم قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی یا اس میں ذخیرہ اندوزی کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔

حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد گندم کے ذخیرے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں