728 x 90

یومِ آزادی: جھنگ پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل، 500 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے

یومِ آزادی: جھنگ پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل، 500 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے

یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے جھنگ پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف تفریحی مقامات، پارکوں، اہم شاہراہوں، عوامی مقامات اور یومِ آزادی کی تقریبات میں 500 سے زائد

یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے جھنگ پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف تفریحی مقامات، پارکوں، اہم شاہراہوں، عوامی مقامات اور یومِ آزادی کی تقریبات میں 500 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور عوامی مقامات، سرکاری تنصیبات، پارکوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس کی مؤثر پٹرولنگ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کرنے اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی کے دوران مکمل الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یومِ آزادی کی خوشیوں کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، خواتین سے بدتمیزی اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ یومِ آزادی کی خوشیاں بھرپور جوش و جذبے سے منائیں، تاہم قانون کی پاسداری اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون پولیس کے لیے انتہائی اہم ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا صورتحال کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے۔

ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض پوری ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں گے تاکہ ضلع بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات اور عوامی سرگرمیاں پرامن ماحول میں جاری رہ سکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos