جھنگ پولیس کے زیرِ اہتمام یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ، پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ، مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور
جھنگ پولیس کے زیرِ اہتمام یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ، پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ، مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے مہمانوں کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں پوری قوم کا فخر اور محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کی عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
ڈی پی او نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی عزت، تکریم اور ہر ممکن فلاح و بہبود پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء کے بچوں کی معیاری تعلیم اور اہلِ خانہ کی بہتر طبی سہولیات کے لیے خصوصی ویلفیئر اقدامات جاری ہیں، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور میڈیکل لیبارٹریز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کے ذریعے انہیں خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
تقریب کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کے ننھے طلبہ نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے جذبات سے بھرپور ٹیبلو، ملی نغمے اور خصوصی پرفارمنس پیش کیں، جنہوں نے شرکاء کو آبدیدہ کر دیا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے اہلِ خانہ اور بالخصوص بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
آخر میں ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اور جھنگ پولیس بھی اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی خدمت اور فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں ہمیشہ قوم اور پولیس فورس کے لیے باعثِ افتخار اور مشعلِ راہ رہیں گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *