یونیورسٹی آف جھنگ کے طلباء و طالبات کا مبینہ طور پرگھریلوتشدد کا شکار لیکچرار کے حق میں احتجاج
یونیورسٹی آف جھنگ کے طلباء و طالبات نے یونیورسٹی کی لیکچرار نمرہ ظفر پر شوہر کے مبینہ تشدد کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،طلباء وطالبات نے لیکچرار نمرہ…

یونیورسٹی آف جھنگ کے طلباء و طالبات نے یونیورسٹی کی لیکچرار نمرہ ظفر پر شوہر کے مبینہ تشدد کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،طلباء وطالبات نے لیکچرار نمرہ ظفر کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر لیکچرار کے حق میں نعرے بھی درج تھے طلباء نے لیکچرار کے حق میں نعرے بازی بھی کی، احتجاجی طلباء نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کی لیکچرار کے ساتھ انصاف کیا جائے ، احتجاجی مظاہرے کے بعد طلباء نے ڈی پی اوآفس سے لے کر پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، احتجاج کے دوران موجود پولیس افسران نے طلباء کے یقین دلایا کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں گئیں اور حقائق کو سامنے لایا جائے گا جس کے بعد احتجاجی طلباء پرامن طور منتشر ہوگئے۔گزشتہ دنوں لیکچرار پر مبینہ تشدد کی مبینہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے لیکچرار نمرہ ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا ۔


