ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی کمان سنبھال لی
ایڈمرل نوید اشرف نے آج اسلام آباد میں کمان کی تبدیلی کی ایک تقریب میں بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی کمان سنبھال لی۔بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ امجد خان نیازی نے کمان…

ایڈمرل نوید اشرف نے آج اسلام آباد میں کمان کی تبدیلی کی ایک تقریب میں بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی کمان سنبھال لی۔بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ امجد خان نیازی نے کمان بحریہ کے نئے سربراہ کے حوالے سے کی ۔بحریہ کے نئے سربراہ نوید اشرف نے انیس سو نواسی میں پاکستان نیوی کے آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔وہ اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ اور امریکی نیول وار کالج اور برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے فارغ التحصیل ہیں ۔ایڈ مرل نوید اشرف کمانڈ اور سٹاف کے اہم عہدوں پرکام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ایڈ مرل نوید اشرف اپنی بے مثال پیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے ۔انہوں نے آج ایک بیان میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ کیلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہارکیا ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا ایڈ مرل نوید اشرف ایک تجربہ کار اور باصلاحیت افسر ہیں اور ان کے زیرقیادت پاک بحریہ مزید مضبوط ہوگی۔اسپیکر نے کہاکہ پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج ہے اور اس نے ہمیشہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ہے ۔


