خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
کھیل

ای سی سی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ دے دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی…

ای سی سی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ دے دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دیدی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس استثنیٰ کا اطلاق آئی سی سی، اس کے ذیلی اداروں، ایسوسی ایٹس، آفیشلز اور غیررہائشی مندوبین کی آمدنی پر ہو گا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تمام آمدنی پر یکساں ٹیکس لاگو ہو گا۔

کمیٹی نے رواں مالی سال میں پاور ڈویژن کے لئے ترقیاتی اخراجات کی مد میں ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد مالیت کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی فریم ورک کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اورسوکر ٹریڈنگ کے درمیان معاہدے کی مزید تین سال کیلئے توسیع کی بھی منظوری دی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں