728 x 90

بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر قانون

بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے کہا ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ یہ بات انہوں نے آج بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے عدالتی سماعت کے متعلق ویڈیو بیان میں کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے کہا ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یہ بات انہوں نے آج بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے عدالتی سماعت کے متعلق ویڈیو بیان میں کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا ہے اورحکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا کیونکہ جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos