728 x 90

تھانہ کوتوالی جھنگ کے سابق محرر کا شہری کے ساتھ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ، ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ کوتوالی جھنگ کے سابق محرر کا شہری کے ساتھ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ، ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ کوتوالی جھنگ کے سابق محرر ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل صفدر شاہ کا شہری کے ساتھ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ، ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج، مدعی ملزمان کی گرفتاری اور پیسوں کی ریکوری کا مطالبہ لیکر پریس کلب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق سیال نامی شہری نے گزشتہ

تھانہ کوتوالی جھنگ کے سابق محرر ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل صفدر شاہ کا شہری کے ساتھ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ، ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج، مدعی ملزمان کی گرفتاری اور پیسوں کی ریکوری کا مطالبہ لیکر پریس کلب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق سیال نامی شہری نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 2017 میں پولیس کانسٹیبل صفدر شاہ کے ساتھ ملکر موضع حسنانہ میں 77 کنال گیارہ مرلے رقبہ خریدا اور مل کر وہاں عبداللہ سٹی کے نام سے رہائشی کالونی بنانے کے لئے پلاٹ کاٹے اور سیوریج سسٹم ، سڑکیں ، چار دیواری وغیرہ کی تعمیر کی ۔ مشتاق سیال نے بتایا کہ اس نے کالونی کی زمین کی خریداری اور ترقیاتی کاموں کے لئے سوا تین کروڑ روپے صفدر شاہ کو دئیے اور جب کالونی تیار ہو گئی تو ملزم صفدر شاہ کی نیت میں فتور آ گیا اور اسے کالونی سے بیدخل کر دیا گیا۔ مشتاق سیال نے کہا کہ کالونی کی فروخت سے صفدر شاہ نے کل 52 کروڑ روپے کمائے جس میں سے اس کا حصہ تقریباً 29 کروڑ روپے بنتا ہے جو اسے نہیں دیا گیا۔ تھانہ کوتوالی میں ملزم صفدر شاہ اس کے بھتیجے وسیم عباس اور بھائی غلام شبیر کے خلاف مقدمہ نمبری 26/ 1007 زیر دفعہ 406 ت پ درج کر لیا گیا ہے۔ مشتاق سیال نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ریکوری کروائی جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos