تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ شیریں چوک کے قریب نوجوان پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ
تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ شیریں چوک کے قریب نوجوان پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مجموعی طور پر 42 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر کا امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدمعاش گروپس تشکیل دے کر مصنوعی رعب و دبدبہ قائم کرنے اور قانون شکنی کے رجحانات کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *